کپوارہ // کپوارہ میں بھاجپا کے ضلع صدر کا بیٹا ذاتی محافظ سے مس فائر ہونے کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھاجپا ضلع صدر کپوارہ محمد شفیع نے کہا کہ وہ سات بجے ایس ایس پی کے پاس بیٹھے تھے جب وہ واقعہ گلگام میں پیش آیا۔ انہوںنے کہا کہ اسکا بیٹا اشفاق احمد دیگر دو کارکنوں کے ہمراہ غریبوں میں را شن تقسیم کررہا تھا جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا اور اسکا بیٹا زخمی ہوا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اشفاق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس آرہا تھا جس کے دوران ایک ذاتی محافظ سے مس فائر ہوا اور اشفاق کی بازو میں گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ادھر ایس ایس پی کپوارہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ضلع صدر کے ایک پی ایس او کی رائفل سے غلطی سے گولی چلی جس کے بعد دوسرے پولیس اہلکار نے گولی طلائی جو بی جے پی کے ضلع صدر اشفاق کے بازو میں لگ گئی جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔