جموں//لیفٹیننٹ گورنرسے یہاں راج بھون میں سابق ممبرقانون سازاسمبلی دیوندرسنگھ رانا،ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ ،شری ماتاویشنودیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رویندرکمارسنہاملاقی ہوئے۔ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہ مولہ سفینہ بیگ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ضلع بارہ مولہ کی ترقی سے متعلق اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنرنے ان کی تجایزکو بغور سنااوریقین دلایا کہ ان پرغورکیاجائے گا۔بھاجپارہنمااورسابق ممبرقانون سازاسمبلی دیویندرسنگھ ران بھی لیفٹیننٹ گورنرسے ملے اورشری ماتاویشنودیوی کے اصل روٹ کی بحالی کامعاملہ پیش کیا۔رانا نے کئی اورمطالبات بھی پیش کئے جن میں زیرالتوامنریگاادائیگیوں کی واگزاری ،عارضی ملازمین کی مستقلی کے علاوہ جموں کشمیرپولیس کی سرحدی بٹالینوں کا معاملہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ شری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسررویندرکمارسنہا بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونیورسٹی کی تدریسی اوردیگرسرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اس دوران سینٹرل یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلرپروفیسرسنجیوجین بھی ایل جی ملے اورانہیں سینٹرل یونیورسٹی کے کام کاج سے باخبرکیا۔