اننت ناگ//کولگام میںسرکاری نرخ نامہ کو بالائے طاق رکھ کر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے3دکانوں کو سربمہر کیا ۔حکام نے کولگام ضلع کے دیوسر قصبہ میں صارفین کی شکایت کے بعد 3گوشت کی دکانوں کو سربمہر کیا ہے ۔ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ اُنہیں صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ قصبہ میں چند قصاب سرکاری نرخ نامہ کو بالائے طاق رکھ کر گوشت کی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں ۔شکایت موصول ہوتے ہی کاروائی عمل میں لائی گئی اور شکایت کو درست پاکر موقع پر ہی خلاف ورزی کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے حکومت نے گوشت کی قیمت فی کلو480مقرر کی ہے تاہم قصابوں نے سرکاری نرخ نامہ کو قبول نہ کرتے ہوئے غیر معینہ ہڑتال شروع کی ہے جس کی وجہ سے شہرودیہات میں گوشت کی زبردست کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔