اننت ناگ//دیوسر میں خاتون کو مبینہ طور تشدد کا شکار بنانے والے شوہر کوپو لیس نے گرفتار کیا ہے ۔جوزی جان زوجہ ہلال احمد شاہ نے زخمی حالت میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی کہ اُس کو شوہر نے تشدد کا شکار بنایا ہے ۔پولیس نے زخمی خاتون کو فوری طور علاج معالجہ کے لئے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا ۔اس بیچ خاتون کا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں خاتون شوہر پر تشدد کا الزام لگا رہی تھی ۔پولیس نے معاملہ کی حساسیت کو مدنظر رکھ کر خاتون کے شوہر ہلال احمد شاہ کو گرفتار کرکے معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر37/21 US 498A,309,109,323IPCکے تحت درج کیا ہے ۔