جموں// دیوالی تہوار کے پیش نظرجموں شہرکے کئی علاقوں میں بدھ کے روز سٹال قائم کئے گئے تھے جہاں یہ تہوار منانے کے لئے ضرورت چیزیں میسر رکھی گئی تھیں۔ پرانے شہر میں جگہ جگہ سٹال لگائے گئے تھے جہاں عقیدت مند مختلف قسم کی چیزیں جیسے اگر بتیاں، مورتیاں، رنگین موم بتیاں وغیرہ خرید رہے تھے۔مندروںکے نزدیک بھی سٹال لگائے دئے گئے تھے جہاں عقیدت مند پھول مالائیں اور دیگر چیزیں خرید رہے تھے۔ خواتین عقیدت مند بھی پوجا کے لئے استعمال کی جانے والی چیزیں خرید رہی تھیں جبکہ پٹاخوں کی دکانوںپر خاصی بھیڑبھاڑ دیکھی گئی ۔اسکے علاوہ آرائش کا سامان بیچنے والے دکان بھی مصروف دیکھے گئے۔
دیوالی کے پیش نظر بازاروں میں عقیدت مندوں کی گہماگہمی
