’دیوار مہربانی‘ جموں میں بھی شروع

جموں//انجمن امامیہ نے کربلا کمپلیکس جموںمیں ’دیوار مہربانی ‘تصور کی بنیاد ڈالی ۔ایران کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کو بعد میں دیگر ممالک میں بھی شروع کیا گیا ۔مذکورہ مہم کے تحت سرمائی موسم میں غریب لوگوں کو کپڑے فراہم کئے جاتے ہیں ،جو بھی افراد اس مہم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ مذکورہ دیوار کیساتھ اپنے کپڑے لٹکا دیتے ہیں جن کو ضرورتمند استعمال کر لیتے ہیں ۔اس موقعہ پر انجمن امامیہ کے جنرل سیکریٹری شجاعت خان نے کہاکہ انہوں نے متعدد تنظیموں و معززین کیساتھ گفت وشنید کے بعد اس عمل کو جموں میں شرو ع کیا ہے ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے سنیئر صحافی سہیل کاظمی نے کہاکہ مذکورہ عمل سے سماج کے غریب طبقہ کو مدد ملے گی جبکہ وہ انجمن امامیہ کی اس سلسلہ میں پوری مدد کرینگے ۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر گوجر فیڈریشن کے صدر شوکت گوجر ،شاہنواز چوہدری ،عمران قاضی ودیگران بھی موجود تھے ۔