بھدرواہ//بھدرواہ بی جے پی نے اتوار کو سیاحت اور تعلیم کی سٹیٹ منسٹر پریہ سیٹھی کی موجودگی میں پنڈت دین دیال اپدھائے کی زندگی اور کام پر ان کی سالگرہ پر یک روزہ ورکشاپ کا نعقاد کیا۔کمونیٹی ہال کوٹلی میں منعقد سیمینارمیں بی جے پی ورکروں اور سوسائٹی کے مختلف لوگوں نے سیاسی جزووںکے بائو جود حصہ لیا۔اس موقعہ پر بی جے پی ضلع صدر ایڈوکیٹ منجیت رازدان نے ورکروں کو اپدھائے کی زندگی اور کام نظریات کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے 1952میں کیسے پارٹی کو صفر سے اٹھایا اور 1967میں 33لوک سبھا سیٹیں جیتیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا نعرہ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ اپدھائے کے’ اکتما مناود‘ سے لیا گیا گیا ہے۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی پریہ سیٹھی نے کہا کہ انٹیگرا انسانیت کا فلسفہ جو ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے ۔راشڑواڈ ،سوشاسن ، انتیڈیا قوم پرست سیاست کے تین مقاصد ہیںجو پنڈت دیندیال نے دئے ہیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر رویندر شرما،پروفیسر کمیشور رازدان اور سنگٹھن منتری وپن شرما نے بھی خطاب کیا ۔