سرینگر// حکومت نے’ دیہی علاقوں کی سروے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ دیہاتوں کے نقشہ بندی پروگرام‘ کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل کوہری جھنڈی دی ہے۔ یوٹی سطح کی اسٹیرنگ کمیٹی کی کمان انتظامی سیکریٹری محکمہ مال،یوٹی سطح کے پروگرام منیجمنٹ کی کمان فائنانشل کمشنر فائنانس اور ضلع سطح کی جائزہ و نگراں کمیٹیوں کی کمان متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو سونپی گئی ہے۔سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی،یونین ٹیریٹری پروگرام مینجمنٹ یونٹ اور ضلع نظارت و جائز ہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے منظوری دی گئی ہے، جو کہ ’’دیہات کے سروے اور اصلاح شدہ ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے والے پروگرام کی نگرانی وجائزہ لے گی۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق یوٹی سطح کی سٹیرنگ کمیٹی منصوبوں سے متعلق آپریشنل رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ تمام میٹنگوںمیں شرکت کرے گی اور وقتاً فوقتا ًپروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔آرڈر کے مطابق یہ کمیٹی قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کو ترقیاتی عمل کی پیش رفت کے طور پر فراہم کی جانی والی ممکنہ چیزوں کی منظوری کی سفارش اور جانچ پڑتال کیلئے ذمہ دار ہوگی جبکہ کمیٹی ہر ماہ کم از کم ایک بار اجلاس کرے گی تاکہ پیشرفت کی نگرانی کی جا سکے اور دیہی علاقوں کے جائزے اور دیہات میں بہتر ٹیکنالوجی‘ کی پیشرفت کا جائزہ لے گی تاکہ’ ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ‘ کرنے کی منظوری دی جا سکے۔ آرڈر کے مطابق یوٹی پروگرام منیجمنٹ یونٹ کی کمان فائنانشل کمشنر مال کو سونپی گئی ہے۔آرڈر کے مطابق یوٹی سطح کا یونٹ متعلقین جیسے جموں و کشمیر کے محکموں اور سروے آف انڈیا کا ہاتھ تھامنے کیلئے تعاون فراہم کرے گی جب کہ محکمہ مال کو ڈرئون کے ذریعے نقشہ سازی کی پیش رفت میں ر پورٹنگ اور مانیٹرنگ میں تعاون دے گی۔ یہ یونٹ جی آئی سی ڈاٹا بیسمیں شامل کی جانے والی خصوصیت کی معلومات اور دیگر ثانوی معلومات کو مضبوط کرنے کے علاوہ جموں و کشمیر اور سروے آف انڈیا کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کرنے اور عمل درآمد کی ٹائم لائنز کی نگرانی کرے گی۔
دہی علاقوں کی سروے اور نقشہ بندی کا پروگرام
