دہلی ہائی کورٹ کے دو ججوں کی حلف برداری

نئی دہلی، 28 مارچ //دہلی ہائی کورٹ کے دو نئے جج پونم اے بمبا اور جسٹس سورن کانت شرما نے پیر کو حلف لیا۔قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی نے جسٹس بمبا اور جسٹس شرما کو عہدے کا حلف دلایا، اس کے ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 60 منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے 35 ہوگئی ہے۔چیف جسٹس کی عدالت میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس بمبا اور جسٹس شرما کے  کنبہ کے کئی افراد کے علاوہ ہائی کورٹ کے دیگر ججز اور وکلاء بھی موجود تھے۔24 مارچ کو مرکزی وزارت قانون و انصاف نے دونوں ججوں کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے کالجیم نے یکم فروری کو ان عدالتی افسران کو ترقی دینے کی سفارش کی تھی جن کو دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ (یو این آئی)