نئی دہلی// قومی راجددھانی دہلی کے قرول باغ میں واقع ہوٹل ارپت پیلیس میں منگل کی صبح آگ لگ جانے سے تین خواتین اور ایک بچہ سمیت 17 لوگوں کی موت اور تین دیگر جھلس گئے جبکہ 25لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔مرنے والوں میں سے 13لوگوں کی لاشیں رام منوہر لوہیا اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دو لوگوں کی لاشیں لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں اور باقی دو لوگوں کی لاشیں بی ایل کپور اسپتال میں ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جن کا علاج چل رہا ہے ۔فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ آج صبح 4,35بجے ہوٹل ارپت پیلیس میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ راحت اور بچاو مہم ختم ہوگئی ہے ۔
مدیران یہاں سے سابقہ سلسلہ جوڑ لیں۔