نئی دہلی//دہلی کیپٹلس ٹیم کے نئے کپتان رشبھ پنت نے منگل کے روز کہا کہ وہ اس سال دہلی کی کپتانی ملنے سے کافی اچھامحسوس کررہے ہیں اور وہ اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ آئی پی ایل میں چھ میچوں میں 2079 رن بناچکے پنت نے کہا، ‘‘ میں اپنے سبھی کوچوں اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع دیا اور اب مجھے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ہم ایک ٹیم کی شکل میں گزشتہ دو، تین برسوں سے کافی اچھا کھیل رہے ہیں۔ ہم نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیتا ہے اور میں اس مرتبہ خطاب جیتنے کے لئے اپنی بہترین دینے کی پوری کوشش کروں گا۔23سالہ وکٹ کیپر بلے باز پنت نے مزیدکہا ، "اس بار ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں۔ ٹیم میں ہر ایک اپنا 100 فیصد دے [؟][؟]رہا ہے ۔ میں ٹیم کے ماحول سے بہت خوش ہوں اور ایک کپتان کو اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہئے ۔ "ٹیم کے ہیڈ کوچ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے بارے میں جب پوچھا گیا تو ، پنت نے کہا ، "پچھلے دو تین برسوں میں رکی پونٹنگ ہمارے لئے بہت شاندار رہے ہیں ۔ وہ ٹیم کے اندر ایک نئی توانائی لاتے ہیں اور ایک کھلاڑی کے طور پر جب ہم انہیں دیکھتے ہیں اور آپ تب یہ سوچتے ہیں کہ ایسے شخص سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے ۔’’گزشتہ رنراپ دہلی کے کپتان پنت آئی پی ایل 14 میں 10 اپریل کو اپنی ٹیم کے تین مرتبہ کی فاتح چنئی سپرکنگس کے ساتھ ہونے والے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ، کپتان کے طور پر میرا پہلا میچ مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ میرے لئے ایک بڑا تجربہ ثابت ہوگا کیونکہ میں نے ان سے کافی کچھ سیکھا ہے ۔ میں نے اس مقابلے میں دھونی سے جو کچھ سیکھا ہے ، اس کا اور اپنے تجربے کا استعمال کروں گا اور سی ایس کے کے خلاف کچھ الگ کروں گا۔ ’’ادھر ، آسٹریلیا کے سابق کپتان اور سرکردہ بلے باز اسٹیون اسمتھ منگل کے روز ممبئی پہنچ گئے ۔ اس سے قبل دہلی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز کیگسو ربادا اور اینرک نورٹجے بھی منگل کے روز ممبئی میں واقع ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ۔ تینوں کھلاڑی ابھی تک ایک ہفتے کوارنٹین میں رہیں گے ۔ اس سے قبل ، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ محمد کیف نے کہا تھا کہ ان کی فرنچائزی کی صرف اور صرف خطاب پر نظر ہے اور ٹیم اس سے کم کچھ نہیں سوچ رہی ہے ۔40سالہ کیف نے کہا ، "ہم اس مرتبہ پچھلی بار کے مقابلے ایک قدم آگے جانا چاہتے ہیں اور یہی دہلی ٹیم کا ہدف ہے ۔" ہم گزشتہ مرتبہ خطاب کے بالکل قریب تھے ۔ اس بار ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے سبھی کھلاڑی مثلاً رشبھ پنت کافی کرکٹ کھیل کرآئی پی ایل میں اتر رہے ہیں۔ وہ اچھی فار میں بھی ہیں۔