ادہم پور //دہلی پبلک سکول ادہم پور نے اپنا 10ویں یوم تاسیس منایا ۔اس سلسلہ میں سکول میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ادہم پور ریاسی رینج سلیمان چوہدری بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علاوہ ڈی سی ادہم پور ،ایس ایس پی ،سابقہ ممبر اسمبلی ودیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے دوران ڈاکٹر للت گپتا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔اس دوران سکول پرنسپل کی جانب سے سکول کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔پروگرا م کے دوران سکولی بچوں کی طرف سے ڈرامہ ،سمپوزیم اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔اپنے خطاب میں ڈی آئی جی ادہم پور ریاسی رینج نے سکول انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو معیاری اور جدید تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس جدید دور میں تعلیمی میدان کے علا وہ کھیلوں میں بھی شرکت کر کے اپنے والدین کا نام روشن کریں ۔ان کے علا وہ ڈی سی ادہم پور اور ایس ایس پی نے بھی خطاب کئے ۔اپنے خطاب میں سکول کے وائس چیئر مین ڈاکٹر جے سی گپتا نے سکول کی گزشتہ 10سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سکول انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی ۔اس موقعہ پر تعلیمی میدان کے علا وہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوزا گیا۔