نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت آج گھٹ کر 16.1 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔جسے یہاں موسم سرما کے آغاز کا اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے ۔دہلی میں سرد ہوا¶ں کے ساتھ صبح کا موسم سہانا ہو گیا اور یہاں ٹھنڈک محسوس کی گئی۔ دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت کل کے 16.3 ڈگری سیلسیس کے مقابلے گھٹ کر 16.1 ڈگری سیلسیس رہ گیا۔ یہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلیس رہنے کا اندازہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بادل چھائے رہنے کے آثار ہیں۔ ہفتہ کو کم از کم درجہ حرارت میں کمی آنے سے درجہ حرارت 16 ڈگری سیلیس تک رہنے کا اندازہ ہے ۔ دہلی میں دیوالی تہوار سے پہلے موسم میں ہلکی ٹھنڈک کو سردی کا آغاز مانا جا رہا ہے ۔یو این آئی