نئی دہلی//دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ کے نزدیک عبدالکلام مارگ پر جمعہ کی شام ایک معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا ۔فائربرگیڈ محکمہ نے بتایاکہ کل شام پانچ بجکر گیارہ منٹ پر دھماکہ کے بارے میں اطلاع ملی ۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور بم کو ناکارہ بنانے والادستہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔فائر بریگیڈ محکمہ کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔ دھماکے کو لے کر دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں اپنے سفارت خانے کے باہر دھماکے کے بعد اس کے تمام سفارت کار اور سفارت خانے کے عملہ "محفوظ اور مستحکم" ہیں۔