نئی دہلی//دہلی کی سڑکوں پراب تک بسوں کی تیزرفتاراورحادثوں کی خبریں ہم نے ہمیشہ ہی سنی ہیں، لیکن اب اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی کچھ ایسا ہی حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ مسافروں سے بھری دوایئرلائنس کی بسیں آپس میں ریس لگاتے ہوئے ٹکرا گئیں۔ معاملے میں کئی مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملنے پرایئرپورٹ پولیس موقع پرپہنچی۔پولیس کیمطابق حادثہ ہفتہ کے روزشام 4 بجے ٹرمنل -2 کے پاس ہوا۔ اس دوران ایئرلائنس کی دوبسیں ایئرپورٹ پہنچیطیاروں سے مسافروں کولے کرٹرمنل 2 تک جارہی تھیں اور دونوں بسیں آپس میں ریس لگانی شروع کردیں۔ جب مسافروں نے ایسا کرنے سے منع کیا تو ڈرائیوروں نے گاڑی کومزید رفتاردے دی۔ بعد میں یہ دونوں بسیں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے میں دومسافروں کی آنکھ پراورایک کے چہرے پرچوٹ لگی ہے، جن کا علاج کیا جارہا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ پہلے توپولیس کواطلاع دینے سے بھی بچا جارہا تھا، لیکن بعد میں جب مسافروں نے دباو ڈالا توپولیس کواطلاع دی گئی۔ پولیس اب جانچ کررہی ہے کہ دونوں ہی ڈرائیوروں کے پاس ویلڈ کمرشیل لائسنس تھا کہ نہیں۔ اورکسی نینشہ تونہیں کررکھا تھا۔ لوگوں نیبتایا کہ دونوں ہی ڈرائیورایئرپورٹ پربس چلانے والے نہیں لگ رہے تھے۔ پولیس کوشک ہے کہ ہیلپریہ بس چلا رہے تھے۔ معاملے کی ابھی جانچ کی جارہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دونوں ہی ڈرائیوروں نے بس کوطے شدہ روٹ سے الگ بھی دوڑایا تھا۔