Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! دہشت ِ سگاں کا کوئی تدارک تو کریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 11, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
چندروزپہلے بارہمولہ ضلع کے پٹن میں آوارہ کتوں نے ایک 10 سالہ لڑکے کو مار ڈالا۔ اس موت کا ذمہ دار کون ہے؟ ذرا اُس معصوم لڑکے کے چہرے کو دیکھیں اورپھروہ صدمہ محسوس کریں۔یہ یقین سے بالاتر ہے کہ انسانی معاشرے میں ایسی موت کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا جاتا۔یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ایک طرز حکمرانی میں جہاں چھوٹے معاملات انتظامیہ کے اعضاء کی طرف سے خوردبینی جانچ پڑتال کا موجب بن جاتے ہیں، وہاں اس شمار پر کسی کو بھی انسانی سلامتی کیلئے جوابدہ نہیں بنایا جاتا ہے۔ابھی کچھ یہاں تیزاب پھینکنے کا کیس سامنے آیا تھا اور ہم سب نے اس کے خلاف اپنا احتجاج درج کرکے مجرموں کو سزا دینے کی بھرپور وکالت کی ۔ لیکن اس معاملے میں، جو کچھ کم بھیانک نہیں، ہم نے اس کو فطری عمل کے طور پر لے لیا ہے ،جیسے انسانی آبادی پر کتوں کے حملے معمول کا معاملہ ہوں۔گویا یہ معمول کی بات ہے کہ کتے بچے کو مارتے ہیں۔ بے حسی کی ایک حد ہوتی ہے اور لگتا ہے ہم نے اُس حد کو بھی عبور کر لیا ہے۔ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے میں اس پرہنگامہ برپاہوگیا ہوتا۔ ایک موثر اور جوابدہ حکومت میں اس واقعہ کے بعد اوپر سے نیچے تک انتظامیہ متحرک ہوچکی ہوتی اور جوابدہی قائم کی گئی ہوتی ۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہا ں یہ ایک معمولی سی خبر ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ سب ختم ہو جاتا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ جانوروں کے حقوق سے متعلق جو قوانین بنائے گئے ہیں،گویا وہ ہمیں انسانی جانیں بچانے سے روکتے ہیں۔گویا وہ قوانین جو آوارہ کتوں کو زہر دینے کی اجازت نہیں دیتے، وہ ہمیں اپنی گلیوں اور سڑکوں کو کتوں سے پاک کرنے کے اقدامات کرنے سے روکتے ہیں۔یہ محض اکیلے پٹن کا افسوسناک واقعہ ہی نہیں ہے بلکہ جموںوکشمیر کے شہروںاور قصبہ جات میں لوگوں کے تئیں آوارہ کتوں کے تشدد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہاہے ، لیکن انتظامیہ ہے کہ اس تختہ مشق کا خاموشی کے ساتھ نظارہ کرنے میں مصروف ہے۔ آج بستیوں اور قصبہ جات میں جہاں سے بھی گذر ہوتاہے ، غول درغول آوارہ کتّے لوگوں کے لئے سدراہ بنے ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ہزاروں کی تعداد میں راہ گیران کے حملوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے اور کئی ایک کی تو موت بھی واقع ہوئی ۔آئے روز میڈیا کے توسط سے وادی میںآوارہ کتوں کے ذریعہ خونچکانی کے واقعات کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ انتظامیہ نے ان سانحات کے محرکات کے بارے میں چپ سادھ رکھی ہے ۔پارلیمنٹ نے اس حوالے سے ایک قانون بنایا ہے ، جس کی رو سے آوارہ کتّوں کی ہلاکتوں پر پابندی تو عائد کردی گئی ہے ،لیکن ان کی تعداد کو قابو کرنے کے لئے نس بندی جیسے دیگر ذرائع استعمال کرنے کی ہدایات موجود ہیں ،مگر یہاںانتظامیہ نے جہاں ایک جانب بستیوں کے اندر غول در غورل گھوم رہی اس موذی مخلوق کا صفایا کرنے کا کام بند کردیا ،وہیں دوسری جانب بار بار کی یقین دہانیوں اور اعلانات کے باوجود نس بندی کا کوئی ٹھوس پروگرام عمل میں نہیں لایا ، جس کی وجہ سے صورتحال دن بہ دن بے قابو ہورہی ہے۔ماحول میں قدرتی توازن برقرار رکھنے کیلئے ہر شئے ،چاہئے وہ جاندار ہو یا بے جان ،اپنے آپ میں قیمتی ہے اور ان عناصر کی عدم موجودگی میں انسانی بقا ء کے بار ے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے لیکن جب یہ توازن بگڑجاتا ہے کہ تو مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ایک مخصوص حد تک کتوں کی آبادی ماحولیاتی توازن قائم رکھنے کیلئے لازمی ہے لیکن جب یہ تناسب حد سے متجاوز ہو تو کتوں کی موجودہ وبا ء کی صورت میں ایک سنگین بحران کا پیدا ہونا فطری عمل ہے۔ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا شہریوں اور حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن جہاں تک کتوں کی آبادی پر چیک لگانے کا تعلق ہے تو اس میں عام شہریوں کا کوئی رول نہیں ہے بلکہ یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیاتی سہولیات کا لحاظ رکھتے ہوئے آوارہ اور پاگل کتوں سے اپنی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ اگر حکومت کی طرف سے آوارہ کتے نہ ہونے کو یقینی بنانے کی خواہش ہوتی تو ہدف بہت پہلے حاصل کر لیا جاتا۔ اگر موجودہ انتظامیہ صرف متعلقہ محکمے کو اس معاملہ پرانسانی حفاظت کیلئے جوابدہ بناتی ہے تو حالات بدل جائیں گے اور تیزی سے بدل جائیں گے۔اگر اس حوالے سے بلدیاتی حکام کو براہ راست جوابدہ بنایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجوہات کو ختم نہ کیا جاسکے۔اگر ہم آوارہ کتوں کو ختم نہیں کر سکتے، جیسا کہ ایسے قوانین موجود ہیں جو ہمیں ایسا کرنے سے روکتے ہیں، تو ہمیں ان وجوہات کو ختم کرنے سے کیا چیز روکتی ہے جو آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی میں معاون ہیں۔ کسی کو ان سوالات کو سنجیدگی سے اٹھانے کی ضرورت ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?