جموں//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیر ج گپتا نے مکانات و شہری ترقی محکمہ کے اعلیٰ افسروں کی میٹنگ کی صدارت کے دوران محکمہ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کئے گئے یونیفائیڈ بلڈنگ کوڈ سے متعلق موصول شدہ اعتراضات پر غور و خوض کیا۔میٹنگ میں کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اَونی لواسا ،سپیشل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی، چیف ٹاؤن پلانر جموں اِفتخار احمد حکیم ، چیف آرکیٹیکٹ جموں اے کے مہاجن شرکت کی جبکہ ٹاؤن اینڈ کنٹری پلانر حکومت ہند آر سری نواس اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔دوران میٹنگ جموںاینڈکشمیر ماڈل بائی لازاینڈ بلڈنگ کوڈ۔ 2020 کے نئے مسودے سے متعلق موصول شدہ اعتراضات پر غور و خوض ہوا۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسروں کو موصول شدہ اعتراضات پر بغور جائزہ لینے اور انہیں مجوزہ منصوبے میں شامل کرنے کے لئے کہا۔
دھیر ج گپتا نے یونیفائیڈ بلڈنگ کوڈ سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لیا
