Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

دھیری ریلیوٹ لفٹ واٹر سپلائی سکیم کا پمپ خراب، سینکڑوں کنبے پانی سے محروم ڈیلی ویجروں کی لاپرواہی، ذاتی مفادات اور رشتہ داریوں پر مبنی تقسیم سے عوام مشکلات کا شکار

Mir Ajaz
Last updated: April 29, 2025 11:45 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//دھیری ریلیوٹ علاقے میں قائم لفٹ واٹر سپلائی سکیم گزشتہ کئی دنوں سے بند پڑی ہوئی ہے کیونکہ سکیم کا پمپ خراب ہو چکا ہے، جس کے باعث سینکڑوں کنبے شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے اور محکمہ جل شکتی اس سنگین صورتحال پر توجہ دینے میں ناکام رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم پر کوئی مستقل ملازم تعینات نہیں ہے، جس کی وجہ سے اس حساس مشینری کو چلانے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ڈیلی ویجروں کو سونپی گئی ہے تاہم، یہ ڈیلی ویجر مشینری کو صحیح طریقے سے سنبھالنے کے بجائے ذاتی کاموں میں مصروف رہتے ہیں، جس کی وجہ سے پمپ اکثر خراب رہتا ہے اور علاقے کے لوگ پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لفٹ واٹر سپلائی سکیم پر تعینات ڈیلی ویجرز پانی کی تقسیم میں ذاتی مخالفت اور رشتہ داریوں کو بنیاد بناتے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ افراد کو ترجیح دے کر پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ باقی عوام نظر انداز ہو جاتی ہے۔لوگوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ تعینات ملازمین سپلائی لائنوں کی مرمت کیلئے بھی نہیں آتے اور ڈیلی ویجروں نے اپنے رشتہ داروں کے گھروں کو سپلائی لائنوں میں کٹ لگا کر پتیاں لگائی گئی ہیں تاکہ ان کو اضافی پانی مہیا کروایا جاسکے جبکہ عام شہری، جن کے قانونی کنکشن موجود ہیں، وہ پانی سے محروم ہیں۔ خراب لائنوں کی مرمت کی جانب بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔علاقہ مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس واٹر سپلائی سکیم پر مقامی ڈیلی ویجروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور کسی تربیت یافتہ اور غیر جانبدار عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقے میں پانی کی منصفانہ اور مسلسل فراہمی ممکن ہو سکے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس شدید گرمی کے موسم میں لوگوں کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے کیلئے جلدازجلد مشینری کی مرمت کروائی جائے تاکہ لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وادی کشمیر میں جاری گرمی کی تپش کے بیچ دن کا درجہ حرارت ایک بار پھر 34ڈگری کو چھو گیا ، 5جولائی سے بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سیاحتی مقام گلمرگ میں 19سالہ نوجوان نہانے کے دوران تالاب میں گر کر ازجان
تازہ ترین
21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور
برصغیر
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی

July 3, 2025
پیر پنچال

کوٹرنکہ میں 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے 10بستروں والے ہسپتال کی سہولیات دستیاب کنڈی ہسپتال میںپیرا میڈیکل عملے سمیت 23اسامیاں خالی،22برسوں سے ماہر ڈاکٹر بھی تعینات نہیں

July 1, 2025
پیر پنچال

موگلہ کالا کوٹ میں کوئلہ کان سے نکالے گئے عارضی ملازمین کا احتجاج

July 1, 2025
پیر پنچال

نیشنل کانفرنس بنیادی انتخابی وعدے نبھانے میں ناکام: وبودھ مودی کا وِکست بھارت وژن جموں و کشمیر کو بااختیار بنا رہا ہے: بی جے پی

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?