جموں//ضلع جموں کی تحصیل کی بھلوال تحصیل کے دھنوں گائوں کواکھنورکے ساتھ جوڑنے والی میراں ماندریاں تادھنوں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو بھاری پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ اس سلسلے میں دھنوں کے لوگوں کاکہناہے دھنگ ۔میراں ماندریاں پل سے لے کردھنوں تک کی تین کلومیٹرسڑک خستہ حالی کی شکارہے اوراس سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیوڈی کومتعددبارسڑک کی خستہ حالی کے بارے میں مطلع کیاگیاہے لیکن اس کے باوجود محکمہ متعلقہ خواب خرگوش کی حالت میں ہے ۔اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے بھاری مشکلات سے دوچار ہیں ۔علاقہ کے لوگوں نے محکمہ متعلقہ سڑک پرتارکول بچھاکرخستہ حالت دورکرنے کا زور دار مطالبہ کیاہے۔