دھمکی آمیز مراسلہ

نئی دہلی//یو این آئی// امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ان دعووں کو سرے سے خارج کردیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو گرانے کی کوششوں کے پیچھے غیر ملکی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ۔وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے ایک بریفنگ میں کہا، ‘‘ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام مسٹر خان کے ذریعہ قوم سے خطاب کرتے وقت ایسا معلوم ہوا کہ انہوں نے جان بوجھ کرزبان پھسلنے کی غلطی کی اورکہہ ڈالا، ‘‘امریکہ … میرا مطلب … ایک غیر ملکی طاقت ہماری آزاد خارجہ پالیسی سے ناراض ہے ۔’’امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہم پاکستان کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہاں کے آئین اور قوانین کی حمایت کرتے ہیں۔ ان الزامات کے پیچھے کوئی حقیقت نہیں ہے ۔تحریک عدم اعتماد سے پہلے ملک میں سنگین سیاسی بحران کے درمیان، مسٹر خان نے جمعرات کو واضح طور پر استعفی دینے سے انکار کر دیا اور اپنی منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کو غیر ملکی سازش قرار دیا۔