نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے دھراٹ تا دکھاڑی گائوں کی جانب جارہی سڑک کئی برسوں سے زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہاکہ دھراٹ تا دکھاڑی5کلو میٹر سڑک کو مکمل کر نے کی جانب محکمہ تعمیر ات عامہ کی طرف سے کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک کو مکمل کر نے او ر تار کول بچھانے کے سلسلہ میں متعدد بار متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے دنوں میں مذکورہ سڑک پر عام لوگوں کیلئے چلنا انتہا ئی مشکل ہو جاتی ہے اور کئی ایک جگہوں سے بارشوں کا پانی لوگوں کی زمینوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے ۔عوام نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دھراٹ تا دکھاڑی سڑک کو جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو معیاری سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔