جموں// جنرل ایڈ منسٹریشن اینڈ مائننگ محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ایم کے دِویدی نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میںاَجے وید کی ’’تھنک پازیٹیو اینڈ بِگ‘‘کے عنوان سے ایک کتاب جاری کی ہے۔دِویدی نے مصنف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ حالات میں کتاب انتہائی موزوں نظر آئی جہاں کووِڈ۔19 نے معاشرے کی طبعی اور ذہنی تندرستی پر سخت اثر ڈالا ہے۔کتاب ان پریشانیوں کو بڑی بصیرت فراہم کرتی ہے اور اس کے علاج ومعالجے کی بھی تجویز کرتی ہے۔کتاب کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے اجے وید نے کہا کہ کتاب ’’ تھنک اینڈ پازیٹیوبِگ‘‘ کتاب مختلف صورتحال میں لوگوں کو درپیش دباؤ اور تناؤ سے نمٹنے کے بارے میں نئے آؤٹ لک اور نظریات پر مبنی ہے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری جی اے ڈی روہت شرما اور دیگر اَفسران بھی وموجود تھے۔