سرینگر//سیاسی ومذہبی امورات ،سماجی معاملات ،ذرائع ابلاغ اوردیگرشعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دینے پرمسلم ملک اُردن کے ایک ادارے میںدنیابھرکے500بااثرترین مسلم شخصیات کی ایک فہرست کتابی شکل میںجاری کردی ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ کے مطابق خلیجی ملک اُردن میں قائم ’رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر‘ کی جانب سے شائع ہونے والی سالانہ میگزین2020 ء نے دنیا کے500 بااثر مسلم شخصیات کا فہرست جاری کردی ہے۔اس فہرست کے مطابق سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کے عالم دین و سابق جج شیخ محمد تقی عثمانی ہیں جبکہ ’مین آف دی ایئر‘کا خطاب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ’وویمن آف دی ایئر‘ کا خطاب امریکی کانگریس کی خاتون رُکن راشدہ تلیب کو دیا گیا۔ اسی طرح دوسرے نمبر ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، تیسرے نمبر پر ابوظہبی کے ولی عہد اور ڈپٹی کمانڈر فوج شیخ محمد بن زائد النہیان، حرمین شریفین کے نگران کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود شامل ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردغان 6 ویں نمبر، وزیر اعظم پاکستان عمران خان 16نمبر، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان24 ویں نمبر، ہندوستان کے مشہور عالم دین و صدر جمعیۃ علمائے ہند مولانا سید ارشد مدنی 28ویں نمبر، پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل36ویں نمبر، فلسطین کے صدر محمود عباس 46ویں نمبر پر ہیں۔ 2020 ء کی 500 با اثر مسلم شخصیات پر جاری کتاب میں پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی رہنماؤں اور ممالک کے سربراہان و سیاسی شخصیات پر مشتمل ہیں جبکہ دیگر 450 کا تعلق سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 شعبہ حیات پر مشتمل ہے۔