دُلہے کی دلہن اور مہمانوں کو گولی مار کر خودکشی

بینکاک//تھائی لینڈ میں شادی کی تقریب کے دوران ‘نشے میں دھت دُلہا’ نے اپنی دلہن اور مہمانوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس قتل عام کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات تقریباً 11.25 بجے شمال مشرقی تھائی لینڈ کے علاقے وانگ نم کھیو کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ چترونگ سوکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہو رہی تھی۔تقریبات کے دوران مہمانوں اور رشتہ داروں نے دیکھا کہ چترونگ نامی ایک سابق فوجی اپنی دلہن کے ساتھ جھگڑے کے بعد غصے میں نظر آ رہا ہے ۔ وہ پنڈال سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور 9 ایم ایم پستول لے کر واپس آیا اور پھر فائرنگ کر دی جس سے دلہن ہلاک ہو گئی۔فائرنگ سے لڑکی کی ماں 62 سالہ کینگتھونگ کلاجورو اور اس کی بہن اڑتیس سالہ کورنیکا ہلاک ہوگئیں۔اس موقعے پرکچھ گولیاں دو دیگر مہمانوں کو بھی لگیں۔ ان میں سے ایک 50 سالہ تھونگ نونکھونتھود ہلاک اور 28 سالہ بامرنگ چتیراٹ شدید زخمی ہوگیا۔