نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو سطح پر دو دن کے بعد منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔
آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے بڑھ کر 81.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا۔