کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے علاقہ درابشالہ میں منگل کی صبح دریائے چناب سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ نعش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے مذکورہ کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ نوجوان دوماہ قبل کاندنی کے علاقے سے لاپتہ ہوا تھا۔
انچارج پولیس پوسٹ درابشالہ انسپکٹر نصیر احمد نے بتایا کہ اسکی شناخت سنیل کمار کے طور ہوئی ہے ۔ اگرچہ ابھی تک اسے لواحقین نے اسکی تصدیق نہیں کہ تاہم کاندنی میں اسکے رشتہ داروں نے اسکی پہچانکی ہے اور اسکی سبھی قانونی لوازمات کومکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثہ کو سونپا جاے گا۔
واضح رہے دوماہ قبل سنیل کمار اپنی بیوی کےہمراہ اسکے گھر کاندنی گیا تھا جسکےاسے آخری مرتبہ لوگوں نے دریا کے کنارے دیکھا تھاجسکے بعد اسکا کوئی پتہ نہ چل سکا جبکہ گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی گی۔
اگرچہ پولیس نےاسے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہ ملی اور دو ماہ بعد اسکی نعش دریائے چناب سے برآمد ہوئی ۔