وادی میں363جموں میں408کا اضافہ
سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1000سے کم ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 66ہزار 958ٹیسٹ کئے گئے جن میں 31سفر کرنے والوں سمیت مزید 771افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 48ہزار 105ہ وگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 7افراد کی جان گئی ہے ۔ جموںو کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4728ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 771افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 408جموں صوبے جبکہ 363کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 363افراد میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے جبکہ دیگر 357افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیرصوبے کے 363متاثرین میں سرینگر میں 172، بارہمولہ میں 22، بڈگام میں 62، پلوامہ میں 12، کپوارہ میں 20، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 28، کولگام میں 16 جبکہ شوپیان میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 85ہزار 107ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میںکورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2412ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 408افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 25بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں لوٹے جبکہ 383افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 408افراد ضلع جموں میں سب سے زیادہ 238، ادھمپور میں 20، راجوری میں 18، ڈوڈہ میں 58، کٹھوعہ میں 18، سانبہ میں 5، کشتواڑ میں 4پونچھ میں 4، رام بن میں 36، اور ریاسی میں 7افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 62ہزار 998ہوگئی ہے۔ منگل کو جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں میں 2کٹھوعہ اور ضلع جموں، ڈودہ اورسانبہ میں ایک ایک کی موت ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 2316ہوگئی ہے۔
ملک میں یومیہ تعداد67ہزار،597
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار میں سست روی سے بھلے ہی کچھ راحت ملی ہو، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہونے والی 1188 اموات نے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کرد دیا ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 67,597 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جب کہ 1,80,456افراد نے وبا کو شکست دی۔ اتوار کو ملک میں 55,78,297 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ۔کووڈ کے ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 9,94,891 ہو گئی ہے ۔ ملک میں 1,188 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اب تک اس جان لیوا وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,04,062 ہو گئی ہے ۔