ڈوڈہ // سپورٹس اسٹیڈیم میں مہینہ بھر چلنے والا دوسرا کاسکوT10 دن و رات کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات کو اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد چناب کلچرل اینڈ سپورٹس نے ’’منشیات کو نہ کرنے اور جینے دو ‘‘ کے بینر تلے کیا گیا تھا ۔وادی چناب میں مہینہ بھر چلنے والا یہ سب سے بڑا ایونٹ تھا ،جس میں وادی چناب کی 45ٹیموںنے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا آخری میچ یونائٹڈ کلب ڈوڈہ اور مسعود کرکٹ کلب بھدرواہ کے درمیان کھیلا گیا ،جسے مسعود کرکٹ کلب بھدرواہ نے جیت لیا۔اس طرح سے مسعود کرکٹ کلب نے دوسرا کاسکوT10 دن و رات کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا ۔عادل کو میں آف دی میچ اور ارشاد کو میں آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔ڈی سی ڈوڈہ بھوانی رکوال اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر معزز مہمانوں میں 10آر آر کے میجر اتل وکرم سنگھ،پرنسپل بائزہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ تنویر احمد وانی،ای او طارق بلوان ، ایس آئی فردوس و دیگر اہلکار بھی شامل تھے۔مہمان خصوصی نے دیگر ہستیوں کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔