دورۂ انگلینڈ کیلئے آسٹریلیا کا ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی/ کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ  انگلینڈ کیلئے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کو انگلینڈمیں تین ون ڈیاورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز حکومتی مشاورت سے کریں گے۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی ٹیم کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عثمان خواجہ، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ اور اینڈریو ٹائی کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، میچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پیٹر ہینڈزکومب، نیتھن کولٹر نائل اور شان مارش کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔