سرینگر//دوران ڈیوٹی ہلاک یا فوت ہوئے پولیس اہلکاروں اور ایس اوپیز کے اہلخانہ کو راحت پہنچانے کے مقصد سے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے مختلف احکامات کے ذریعے ایک کروڑ تینتالیس لاکھ روپے کی ایکس گریشیاامدادکو منظور کیا ہے۔دومختلف تصادم آرائیوں میں ہلاک ہوئے کانسٹیبل امتیازراجہ اور انسپکٹرپرویزاحمدکے لواحقین کے حق میں بالترتیب38لاکھ اور20 لاکھ روپے کی امداد منظور کی گئی ۔ سارجنٹ محمدتاج ،دھرم سنگھ اور فالورنرمل سبھ جو دوران ڈیوٹی فوت ہوئے ،کے اہل خانہ کے حق میں بھی 20لاکھ روپے سپیشل ویلفیئرفنڈ سے واگزار کرنے کو منظوری دی گئی ۔ایک ایک لاکھ روپے کی امداد پہلے ہی متوفین کے اہلخانہ کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کیلئے دی جاچکی ہے۔یہ مالی امداد پولیس کے کنٹری بیوٹری ویلفیئرفنڈ سے دی گئی۔اسی طرح ایس اوپیزسریندرسنگھ اور منظوراحمدکے اہلخانہ کو امداد فراہم کرنے کی غرض سے ساڑھے چار چار لاکھ روپے کی مدد دی جاچکی ہے۔اس کے علاوہ ان کی آخری رسومات انجام دینے کیلئے ان کے لواحقین کو پہلے ہی پچا پچاس ہزار روپے کی امداد دی جاچکی ہے۔
دوران ڈیوٹی ہلاک ہوئے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کوامداد
