سرینگر//صدرمیونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار نے جمعہ کے روز صحت وصفائی سے وابستہ ورکروں پرزوردیاکہ وہ اپنے فرائض انجام دینے کے دوران اپنااوراپنے اہل خانہ کی صحت وسلامتی کوملحوظ نظررکھیں ۔انہوںنے کونسل کے سینی ٹیشن عملہ سے کہاکہ وہ حددرجہ احتیاط کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں تاکہ وہ کوروناکی زدمیں نہ آسکیں ۔مسرت کارنے حکومت سے پھرمطالبہ کیاکہ بلدیاتی اداروںمیں کام کرنے والے صفائی ورکروں اورسینی ٹیشن عملہ کوبھی کووروناوائرس میں شامل کریں ۔انہوں نے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض انجام دینے کے دوران اپنااوراپنے اہل خانہ کی صحت وسلامتی کوملحوظ نظررکھیں ۔صدرمیونسپل کونسل سوپور نے ورکروں سے کہاکہ جب وہ ڈیوٹی دینے کیلئے گھروںسے نکلتے ہیں توماسک پہن کرنکلیں ۔مسرت کار نے کہا’’ کوروناکیخلاف جاری جنگ میں محکمہ صحت وپولیس اہلکاروں بشمول ڈاکٹروں اورافسروں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروںکے عملہ یا صفائی ورکروں کابھی کلیدی رول ہے ،اسلئے میں پھرایک بارحکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ ان صفائی ورکروں اورسڑکوں پر چھڑکائو کرنے والے کارکنوں کوبھی کووروناوائرس میں شامل کریں تاکہ ان کوانکی فرض شناسی اورخدمت خلق کاصلہ مل سکے‘‘۔جے کے این ایس