وجے پور//سابق وزیر اورنیشنل کانفرنس کے ریاستی نائب صدرسرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہاکہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط سرکارہرمحاذ پربری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مخلوط سرکار کے دورمیں توریاست کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقے یکسرطورپرنظرانداز کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تعمیروترقی کاعمل تھم کررہ گیاہے ۔لوگوں کوگوناگوں مسائل درپیش ہیں،بے روزگاروں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔سلاتھیہ وجے پور کے موضع سنگروال میں ورکروں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام اب اچھی طرح سے جان چکے ہیں کہ ان کاہمدردکون ہے اورجھوٹے وعدے کون کرتاہے اوراب وہ اس انتظارمیں ہیں کہ انہیں جب بھی اپنی حق رائے دہی کاموقعہ ملے گاتووہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کوایساسبق سکھائیں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ سارے جموں خطہ کے لوگ باربارغیراعلانیہ بجلی کی کٹوتی اورپینے کی نامکتفی سہولیات کی وجہ سے پریشان ہیں اس کے علاوہ راشن ڈپوئوں پرراشن کی کمی بھی عوام کیلئے مصیبت بن گیاہے مگرعوام کی مشکلا ت کوسننے والاکوئی نہیں اورمخلوط سرکاراپنے تئیں عوام کی ذمہ داریاںفراموش کرچکی ہے۔