واشنگٹن// کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں ہورہی ہلاکتوں اورمتاثرین کی تعدادمیں مسلسل اضافے سے پریشان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان سے ایک ضروری دوا مانگی تھی ، جسے سپلائی نہ کئے جانے پر انہوں نے جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔ تاہم ہندوستان نے اس دوا کو انسانی مفاد میں برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارت کے اس اقدام کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کااندازبیان بدل گیااورانہوںنے اپنے تازہ بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ۔ اُنہوں نے کہا’’میں نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا کہ کیا وہ دوائی دیں گیــ‘‘؟وہ شاندار ہے اُنہوں نے امریکی کی مدد کی ۔بھارت اس دوا کا سب سے بڑا برآمد کنندہExporter ہے۔ تاہم بھارت نے اس دواکی برآمدپرپابندی عائدکردی تھی تاکہ پہلے ملکی مانگ وضرورت کوپوراکیاجائے۔