واشنگٹن، ریو ڈی جنیریو،// پوری دنیا میں 7.49کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 16.61لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس جان لیوا وائرس سے موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای)کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے 191ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 7.94کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16لاکھ 61ہزار 115مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.71کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین لاکھ، دس ہزار 456لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔انفیکشن کے حساب سے دوسرے سب سے ملک ہندستان میں متاثرین کی تعداد 99.79لاکھ سے زیاد ہ ہوگئی ہے جبکہ 95.20لاکھ سے زیادہ انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے فعال معاملات کم ہوکر 3.13لاکھ رہ گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,44,789ہوگئی ہے ۔برازیل میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 71.10لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1.84لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباَ 27.36لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، 48,568لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ فرانس میں 24.83لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 59,733مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ترکی میں کووڈ۔19سے اب تک 19.55لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 17.364لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ برطانیہ میں 19.54لاکھ سے زیادہ لو گ متاثر ہوئے ہیں اور 66,150لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اٹلی میں اب تک 19.06لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 67,220لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ اسپین میں اس وباسے اب تک 17.85لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 48,777لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ارجنٹینا میں کووڈ۔19سے اب تک 15.24لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 41,534لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ کولمبیا میں اس جان لیوا وائر س سے اب تک 14.68لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 39,797لوگوں کی جان گئی ہے ۔ جرمنی میں ا س وائرس کی زد میں تقریباَ 14.38لاکھ لوگ آچکے ہیں اور 24,611لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔میکسیکو میں کورونا سے اب تک 12.89لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 116,487لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔