دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے مسلسل بڑھتی ہوئی وباءکے درمیان ، اس وبا سے 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 7.86 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 7،86،74،527 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جب کہ 17 لاکھ 30 ہزار 296 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ326119 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔