واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں33,311,251 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1,002,452 ہوچکی ہے
کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے بعد سے امریکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے اور اس ملک میں اب تک جان لیوا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71.14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 2.04 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔