واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، یکم جنوری// دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ویکسی نیشن کے آغاز کے درمیان اس موذی وبا کا پھیلنا جاری ہے اور اب تک اس مہلک وبا کے 18.17 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک جبکہ 8.34 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 83399225 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 18 لاکھ 17 ہزار 531 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بری طرح متاثرامریکہ میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا دو کروڑ اور 3،45،736 افراد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ ہندوستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار 710 تک ہوچکی ہے جبکہ 98.83 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد سے فعال کیسز 2.54 لاکھ رہ گئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1،48،994 ہوچکی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76.76 لاکھ ہوگئی ہے ، جبکہ اس موذی وبا سے اب تک 194949 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31.27 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 56271 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 26.77 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 64759 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ 24.96 لاکھ سے زیادہ افراد برطانیہ میں متاثر ہوئے ہیں اور 73622 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 22.08 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 20881 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 21.07 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وائرس سے متاثراور 74159 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے اب تک 19.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 50،837 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں موذی وائرس سے 17.45 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 33791 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 16.42 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 43213 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے اب تک 16.25 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 43،245 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں اب تک 14.26 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 125807 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں موذی کورونا کے 12.95 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 28554 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 12.25 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 55225 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یوکرین میں جان لیوا وائرس سے 10.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 19281 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 10.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور28469 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 1010 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ19 سے متاثر اور 37574 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے 8.08 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 11525 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 7.43 لاکھ زائد اور ہلاکتوں کی تعداد 22138 ہوچکی ہے۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 7.18 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 11580 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیئم میں 6.54 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر جبکہ 19528 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ رومانیہ میں کورونا سے 6.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 15767 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔چلی میں کووڈ 19 کے باعث اب تک 6.09 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 16599 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عراق میں کورونا متاثرین کی تعداد 5.95 لاکھ سے زائد اور مرنے والوں کی تعداد 12813 ہوچکی ہے۔کینیڈا نے بنگلہ دیش کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں 5.84 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وائرس سے متاثر اور 15632 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔