نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل عروج پر ہے اور اب تک تین لاکھ سے زائد افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 44 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (س? ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1،12،118 کیسز بڑھے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 44،27،704 ہوگئی جبکہ 3،01،711 لاکھ افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ سب سے زائد متاثر ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے۔