واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں تین لاکھ چار ہزار 416 افراد اس میں مبتلاہوئے ہیں ، جس سے مجموعی طور پر 17.84 کروڑ سے زیادہ اس سے متاثرہ ہوچکے ہیں اور 38.64 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) ، امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار 437 ہوگئی ، جبکہ 38 لاکھ 64 ہزار 694 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔