دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 14.78 کروڑ سے زیادہ،3120879ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا انفیکشن کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہےاور اس وائرس کے انفیکشن سے جہاں اب تک 14.78 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں 31.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 14کروڑ 78 لاکھ 80 ہزار 799 ہوگئی ہے، جبکہ 31 لاکھ 20 ہزار 879 افرادکی موت ہوچکی ہے۔
عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کاقہرتیزی سے بڑھتاجارہا ہے اوریہاں متاثرہ افراد کی تعداد3.21 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 572666 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
کرونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک 197894 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے 391936 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 55.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 103415 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 47.17 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 106783 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔