دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 14.64 کروڑ

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / / دنیابھر میں اب تک تقریباً 31 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کی وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14.64 کروڑ ہوگئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین  کی تعداد 14  کروڑ 64 لاکھ  79 ہزار 113 ہوگئی ہے جبکہ 30 لاکھ 99 ہزار 838 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی طاقت تسلیم کیے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھنے کا نام نہیں لے رہا اور یہاں متاثرین کی تعداد 3.20 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 5.71 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک  ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے مقام پر ہے اور ہلاکتوں کے معاملے چوتھے مقام پر ہے۔ یہاں کورونا متاثرہ کی مجموعی تعداد 16960172 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 192311 افراد کی موت ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے معاملے میں برازیل تیسرے نمبر پہ ہے۔ یہاں کورونا کے کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں اور ابھی تک اس میں 1.43 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 3.89 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔کورونا کے معاملے میں فرانس چوتھے مقام پر ہے۔ یہاں کورونا سے اب تک 55.34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.02 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 46.99 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.06 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا متاثرہ کی مجموعی تعداد 44.18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ترکی میں اب تک 45.91 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38011 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 39.49 لاکھ ہوگئی ہے اور 1.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 34.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77591 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کورونا کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے یہاں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32.91 لاکھ ہوگئی ہے اور 81610 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 28.45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وائرس سے 61474 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا نے 27.51 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور اس وبا کی وجہ سے 65222 افراد اپنی زندگی سے جا چکے ہیں۔ کولمبیا میں 27.57 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 70886 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کرونا نے 23.26 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔ یہ ملک اموات کے معاملے میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 2.14 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں 23.77 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 69120 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.79 لاکھ ہوگئی ہے اور 44115 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 17.54 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 59440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 
 
 

برازیل میں کورونا انفیکشن  3.90 لاکھ ہلاک

ریو ڈی جنیرو/یواین آئی/برازیل میںکوروناوائرس بیماری سے مرنے والوں  کی تعداد 3.90 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71137 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ۔اس طرح متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ  8 ہزار 215 ہوگئی، وہیں اس بیماری کی وجہ سے مزید 3076 افراد ہلاک ہوئے ، جسے ملاکرمرنے والوں کی مجموعی تعداد 389492  ہوگئی ہے۔ برازیل کے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ساؤ پولو میں ، 28.27 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور 92548 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ریو م ڈی جینیرو میں انفیکشن کے 7.23 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 42857 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔وزارت کے مطابق ، اب تک برازیل میں 4 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 519 افراد کو کووڈ – 19 ویکسین دی جا چکی ہے۔دریں اثنا ، برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور لوگوں کو پیر سے جمعہ تک شہر کے مشہور ساحل (بیچ) پر جانے کی رعایت دی ، حالانکہ یہاں  ہفتے کے آخر میں بند رہے گا۔