دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 1کروڑ 41لاکھ سے متجاوز | 5لاکھ 99ہزار لوگوں کی جان چلی گئی ، امریکہ سرفہرست

جنیوا/ بیجنگ/ دنیا بھر جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کا جاری ہے جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 256 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 99 ہزار 449 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 51 لاکھ 24 ہزار 728 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 858 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 84 لاکھ 71 ہزار 79 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 64 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار 12 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 18 لاکھ 86 ہزار 715 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 660 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 41 ہزار 233 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 77 ہزار 932 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 48 ہزار 697 تک جا پہنچی ہے ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 12 ہزار 123 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار 203 ہو چکی ہے ۔پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 799 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 45 ہزار 537 رپورٹ ہوئے ہیں۔ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 804 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 37 ہزار 594 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 38 ہزار 310 ہو گئیں جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 31 ہزار 298 ہو گئے ۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 347 ہو گئی۔