واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی //عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 19.92 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں نو کروڑ30 لاکھ 51 ہزار 654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور19 لاکھ 91 ہزار 997 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زائد متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کر 2.33 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.88 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار 738 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،51،918 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 83.24 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.07 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.59 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 63،016 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 32.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 86،163 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں تقریبا 29.10 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 69،452 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سیاب تک 23.65 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23،495 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔