نیویارک //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار 756 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 57 ہزار 603 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 79 ہزار 684 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میںآسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 955 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 469 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 148 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار 244 ہو چکی ہے۔ بھارت میں وائرس سے 2 لاکھ 30 ہزار 168 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 مریض سامنے آچکے ہیں۔برازیل میں4 لاکھ 14 ہزار 645 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار 464 ہو گئی۔فرانس میں اموات 1 لاکھ 5 ہزار 631 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 6 ہزار 378 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 41 ہزار 883 تک جا پہنچی ہیں۔