واشٹن //دنیا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 25 لاکھ نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا۔امریکا میں چار لاکھ انتیس ہزار سے زیادہ جبکہ بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 71 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔آسٹریلیا میں پانچ روز بعد کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے کم ہوگئی، آسٹریلیا میں گذشتہ روز کورونا کے 85 ہزار 824 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ادھر برطانیہ میں پیر سے 16 سے 17 سال کے نوجوانوں کو کورونا بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔ ایران میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلی تین اموات رپورٹ ہوئیں، ایران میں اومی کرون کیسز کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔جاپان کے علاقے اوکیناوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ ایک ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔آسٹریا میں کورونا ویکسی نیشن لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
نیوزی لینڈ میں کووڈ کے 25 نئے معاملے
ویلنگٹن// (یواین آئی/ڑنہوا) نیوزی لینڈ میں اتوار کو کووڈ-19 کے 25 نئے معاملے سامنے آئے جن میں سے سب سے زیادہ آک لینڈ میں 15 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بے آف پلینٹی میں تین،لیکس علاقے میں وائکاٹو میں دو دو اور نارتھ لینڈ،ویلنگٹن اور ہاکس بے میں ایک ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔وزارت نے کہا کہ ہفتے کو کووڈ-19 سے متاثرافراد کی جینوسیکونسنگ کے ذریعہ سے جانچ کے بعد اس میں اومیکرون قسم کی علامات کی تصدیق کی گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اس کے علاوہ سرحد پر باہر سے آئے کووڈ-19 کے 43 نئے معاملے درج کئے گئے۔نیوزی لینڈ میں حال میں ڈیلٹا قسم کے معاملوں کی کل تعداد 11306 تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے زیادہ تر آکلینڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پائے گئے ہیں۔