واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 2 جنوری // دنیا کے متعدد ممالک میں جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے روک تھام کیلئے ویکسی نیشن شروع ہونے کے درمیان اس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک اس موذی وبا نے 8.39 کروڑ افراد کو متاثر ، جبکہ 18.27 لاکھ افراد کو ہلاک کیا ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 83957701 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثراور 18 لاکھ 27 ہزار 121 مریض فوت ہوچکے ہیں۔موذی وبا سے بری طرح متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.01 کروڑ تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ 33787 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں دوسرا ملک ہندوستان ہے جہاں کووڈ19 کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 99.06 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ سے فعال کیسز کم ہوکر 2.50 لاکھ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 218 ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 195411 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31.54 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 56798 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں اس وائرس سے 26.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 64892 مریض فوت ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں 25.49 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 74237 مریض فوت ہوئے ہیں۔ ترکی میں اب تک 22.21 لاکھ افراد متاثر اور 21093 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 21.29 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 74621 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں 19.28 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 50837 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے 17.62 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 33885 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک16.55 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 43495 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے 16.29 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 43319 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو میں اب تک 14.37 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 126507 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں جان لیوا وبا سے 13.05 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں اور 28956 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 12.31 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 55337 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوکرین میں 10.97 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 19437 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں تقریبا 10.74 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 28887 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 10.15 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 37680 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے 8.16 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 11624 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد 7.51 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 22329 ہوچکی ہے۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 7.32 لاکھ افراد متاثر اور 11711 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا سے 6.46 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 19881 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ رومانیہ میں کورونا سے 6.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 15841 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔چلی میں کووڈ۔19 سے اب تک 6.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 16660 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسی دوران عراق میں متاثرین کی تعداد 5.96 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 12824 ہوچکی ہے۔ کینڈا نے بنگلہ دیش کو کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 5.85 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 15644 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔وہیں بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 5.14 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور اب تک 7576 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک کورونا سے 4.82 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 10176 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فلپائن میں اب تک 4.76 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 9248 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں اب تک 4.52 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر اور 7704 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مراکش میں اب تک 4.41 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 7425 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سوئیڈن میں 4.37 لاکھ افراد موذی وبا سے متاثر جبکہ 8727 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔