واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ۔ 19‘ سے اب تک دنیا بھر میں لگ بھگ 6.32 کروڑ افراد متاثر جبکہ 14.66 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے اب تک 63189103 افراد کو متاثر کیا ہے اور اس سے 1466762 افراد کو ہلاک چکے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں اب تک 13.5 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 267987 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31118 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 94.62 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 88.89 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 137621 ہوگئی ہے وہیں مزید 482 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 4.35 لاکھ فعال معاملے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63.36 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 173120 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22.76 لاکھ ہوگئی ہے اور اب تک 39491 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 22.75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں اور 52819 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 16.48 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 45069 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک برطانیہ میں 16.34 لاکھ افراد متاثر اور 58545 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 16.01 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 55575 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کووڈ ۔19 سے اب تک 14.24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 38730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک لگ بھگ 13.16 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 36766 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 11.07 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 105655 افراد دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ جرمنی میں 10.69 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 16694 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 9.91 لاکھ سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں اور 17150 افراد دنیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 9.62 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 35923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں اب تک 9.62 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر اور 48266 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں 7.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 21535 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 7.52 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12731 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک ترکی میں کورونا میں 6.39 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 13746 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیم میں کورونا میں 5.76 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16547 افراد کی موت چکی ہے ۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.52 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12258 ہوگئی ہے ۔ چلی میں کورونا سے 5.51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15410 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.39 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 16945 ہوگئی ہے ۔ہالینڈ میں کورونا سے 5.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9453 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5.23 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 8245 ہوگئی ہے ۔
امریکہ میں 2.67 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت
یواین آئی
واشنگٹن// عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 2.67 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔امریکہ میں یہ وبا بڑی شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک یہاں 1.35 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس آئی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 267888 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13525889 ہوگئی ہے ۔امریکہ کے نیویارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تنہا نیویارک میں کورونا انفیکشن کے سبب 34605 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ نیو جرسی میں اب تک 16993 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کووڈ سے اب تک 19153 لوگوں کی موت ہوئی، ٹیکساس میں اس کے سبب 21896 لوگ اب تک اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں اس وائرس سے 18597 لوگوں جی جانیں گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس میں 10748 جبکہ پنسلوانیہ میں کورونا سے 10335 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔