سرینگر// پولیس نے درند صفت شخص کو دماغی طور پر ایک کمزور لڑکی کی عصمت دری کی پاداش میں گرفتارکرکے سلاخو ں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کو ہارون سے گھر والوں کی طرف سے ایک شکایات موصول ہوئی کہ اُن کی بیس سال کی بیٹی جس کی دماغی حالت کمزور ہے کے ساتھ کسی شخص نے جسمانی زیادتی کی ہے ۔ پولیس نے اس شکایت کے موصول ہونے پر کیس درج کرکے مذکوریہ لڑکی کی میڈکل جانچ کی جس کے دوران پتہ چلاکہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری ہوئی ہے ۔ پولیس نے زیر دفعات 366,376 RPC کے تحت کاروائی کرکے اس سلسلے میں ایک اسپیشل تفتیشی ٹیم ایس ڈی پی او کی قیادت میں تشکیل دی جن کی بروقت کاروائی سے پولیس نے مذکوریہ لڑکی کی عصمت دری میں ملوث ملزم کو کچھ ہی گھنٹوں کے اندر اندر سلاخو ں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ملزم کی پہچان یاسر زمین دلال جس کی عمر چالیس سال بتائی جاتی ہے ۔ مذکورہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لڑکی کوسومو ارکی شام شالیمار سے اُٹھاکر اپنے علاقے میں لیا جہاں اس نے لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی اور بعد میں مذکوریہ لڑکی کو اپنی رہایش گاہ کے نزدیک چھوڑ دیا۔ ملزم کو پولیس ریمانڈ میں رکھا گیاہے۔