دل کا دورہ پڑنے سے ہونے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت

 
سری نگر//سری نگر کے کرن نگر علاقے میں اتوار کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جس کی شناخت 23بٹالین کے گلزار لال کے طور پر ہوئی ہے، کرن نگر میں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹر میں بے ہوش ہو کر گر گیا۔
 
اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔