سرینگر// بڈگام میں 53آر آر میں تعینات ایک فوجی اہلکار جس کی شناخت تیزپال سنگھ کے طور ہوئی ہے، چادرو بڈگام میں غالباً دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی کو سینے میں درد ہوا اور اسے سری نگر کے 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔